اپریل اور مئی میں پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات ملک کی دونوں اہم حریف سیاسی پارٹیوں بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے لیے بہت اہم ہیں اور یہ قومی سیاست کو متاثر کر سکتے ہیں۔
کانگریس گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں شکست کے بعد سے جہاں کسی بڑی جیت کیلئے ترس رہی ہے وہیں گزشتہ سال دہلی اور بہار میں شرمناک
شکست کے بعد بی جے پی کو بھی ان انتخابات میں اچھی کار کردگی درکار ہے۔
ان دونوں ریاستوں میں بی جے پی کی شکست سے وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی کے قومی صدر امت شاہ کا وقار داؤ پر پڑتا نظر آنے لگا ہے، تو دوسری جانب جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو)اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے مهاگٹھ بندھن کے تحت انتخابات لڑنے سے بہار میں کامیابی ملنے سے کانگریس کا کچھ حوصلہ بڑھا ہے